46

افغانستان میں پرامن سیاسی حل کے خواہاں ہیں: وزیراعظم

تاشقند: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے افغانستان میں امن خطے کے لیے اہم ہے، وہاں پرامن سیاسی حل کے خواہاں ہیں۔

پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور روحانی تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان ریلوے منصوبے سے خطے میں انقلاب آئے گا، پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں سے منسلک ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوتا ہے۔


Prime Minister’s Office, Pakistan@PakPMO
Prime Minister @ImranKhanPTI laid Wreath at Independence and Humanism Monument, Tashkent. #PMIKinUzbekistan1:34 PM · Jul 15, 20214355Share this Tweet

افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن خطے کے لیے اہم ہے اور ہم افغانستان کے پرامن سیاسی حل کے خواہاں ہیں۔

قبل ازیں تاشقند پہنچنے پر ازبک ہم منصب نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، عمران خان نے تاشقند میں انڈی پینڈینس اینڈ ہیومن ازم کی یادگار پر پر پھول رکھے، وہ جنوب اور وسط ایشیائی ملکوں کی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں