62

نسلی تعصب کی گونج ساوتھمپٹن ٹیسٹ میں بھی سنائی دینے لگی، آئی سی سی کا ایکشن

ویب ڈیسک 23 جون 2021

ساؤتھمپٹن: (الشامی نیوز) نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان جاری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نسلی تعصب کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کھیل کے پانچویں روز ہمیں رپورٹ موصول ہوئی کہ اسٹیڈیم سے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں پر نازیبا تبصرہ کیا گیا، جس پر فور ایکشن لیا گیا اور سکیورٹی ٹیم نے شائقین کی شناخت کرکے انہیں میدان سے باہر کردیا ہے۔

آئی سی سی کے بیان میں کہا گیا کہ ہم کرکٹ میں کسی بھی قسم کے غیر ذمہ دارانہ اور شرمناک سلوک کو قبول نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم کے بلاک ایم میں بیٹھے دو شائقین نے نازیبا تبصرہ کیا جس کے بعد اسٹیڈیم میں موجود سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر فعال ہوئے کچھ مداحوں نے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس کے بعد آئی سی سی نے کارروائی کی۔

اطلاعات ہیں کہ کیوی کھلاڑی راس ٹیلر پر نازیبا تبصرہ کیا گیا، تاہم نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ٹم ساؤتھی کا کہنا ہے کہ کوئی کیوی کھلاڑی اس سے واقف نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جنوری میں بھارتی فاسٹ بالر محمد سراج پر نسلی تبصرے کرنے پر شائقین کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ سے باہر کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں