38

سعودی عرب: سوشل میڈیا پر بغیر اجازت کسی کی تصویر شیئر کرنے کی سزا!

ریاض: (الشامی نیوز آن لائن سعودی عرب میں بغیر پوچھے یا کسی کو بدنام کرنے کی غرض سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے پر ایک سال جیل اور 5 لاکھ ریال جرمانے کی سزا مقرر ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی قانونی مشیر اور وکیل حمود الخالدی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کئی صارفین خلافِ قانون سرگرمیوں میں ملوث ہیں، انہیں پتا ہونا چاہیے کہ اگر کوئی کسی کی اجازت کے بغیر تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرے گا تو اسے ایک برس قید اور پانچ لاکھ ریال جرمانہ دینا پڑسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بعض اوقات صارفین انجانے میں بھی تصاویر شیئر کردیتے ہیں جس سے انہیں نقصان پہنچ جاتا ہے ایسی صورت میں بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

حمود الخالدی نے کہا کہ ایسا کرنے والے قید اور جرمانے کی سزا کے مستحق ہوجاتے ہیں، بعض لوگ اس قسم کی صورتحال سے دوچار ہونے پر اپنے کیے کا جواز یہ کہہ کر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ایسا جان بوجھ کر نہیں کیا۔

سعودی قانونی مشیر اور وکیل کا کہنا تھا کہ قانون دل کی بات نہیں سنتا آپ نے کوئی خلاف قانون کام کیا چاہیے وہ غلطی سے کیوں نہ ہوا ہو سزا ملے گی۔

خیال رہے کہ سعودی انفارمیشن کرائمز قانون کے تحت جو شخص ممنوعہ سرگرمیوں میں سے کسی ایک کا مرتکب ہوگا اس پر ایک برس قید اور پانچ لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔ ممنوعہ سرگرمیوں میں موبائل کیمرے کا غلط استعمال کرکے کسی کی نجی زندگی کو متاثر کرنا سمیت دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں