40

بے گھر شخص کی تضحیک یوٹیوبر کو مہنگی پڑگئی

کوئنزلینڈ : (الشامی نیوز آن لائن نیوز) آسٹریلوی یوٹیوبر نے اپنے مداحوں کی تعداد میں اضافے اور لائکس کی خاطر بے گھر شخص کا مذاق بنا دیا۔

انٹرنیٹ پر اکثر و بیشتر ایسی ویڈیو وائرل ہوتی ہیں جنہیں صارفین کی جانب بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور انہی ویڈیوز کی بدولت یوٹیوبر کے فالوورز بھی بڑھ جاتے ہیں لیکن کچھ ویڈیوز خود یوٹیوبرز کےلیے مشکل کا باعث بن جاتی ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ میں پیش آیا جہاں مشہور یوٹیوبر لوک ایرون سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید کا نشانہ بن گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لوک ایروین نے اپنے مداحوں کی تعداد میں اضافے اور لائکس کی خاطر ایک بے گھر شخص پر پانی کا چھڑکاؤ کیا اور زور زور سے ہنسنے لگا، جس پر متاثر شخص حواس باختہ ہوگیا۔

یوٹیوبر کی ویڈیو جنگل میں آگ کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا، ایک صارف نے ایرون کو ہدف تنقید بناتے ہوئے احساس سے عاری انسان قرار دیا جبکہ دیگر صارفین نے بھی شدید تنقید کے نشتر چلائے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب یوٹیوبر پر اس قدر تنقید کی گئی کہ لوک ایرون کو یوٹیوب، انسٹاگرام و دیگر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم سے ویڈیو ڈیلیٹ کرنا پڑی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ لوک ایرون پر 2019 میں بھی ایسے ہی ایک مذاق کی وجہ سے مقدمہ درج ہوچکا ہے جس میں یوٹیوبر راہ چلتے افراد کے کان کے قریب ہارن بجارہا تھا، جس کی وجہ سے ایک شخص سماعت سے محروم ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں