95

امریکہ میں 12 سے 15 سال کے بچوں کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت

واشنگٹن : (الشامی نیوز آن لائن نیوز) امریکی ادارے ایف ڈی اے نے فائزربائیو این ٹیک ویکسین 12 سے 15 برس کے نوجوانوں کو لگانےکی اجازت دے دی۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں خوراک اور ادویات کی نگرانی کرنے والا ادارہ یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ( ایف ڈی اے ) کی اجازت کے بعد کم عمر بچوں کو بھی ویکسین لگوائی جاسکے گی،   جس سے ویکسین لگوا کر خود کو محفوظ بنانےوالے والدین  نے بھی سکون کا سانس لیا ہے  ۔ امریکی صدر جو بائیڈن  نے ایک بیان میں کہا کہ وائرس کے خلاف ہماری جنگ میں یہ ایک امید افزا پیشرفت ہے ۔

یاد رہے کہ فائزر نے رواں برس مارچ میں، امریکہ میں 12 سے 14 سال  کے دوہزار 260 بچوں کو آزمائشی طور پر ویکسین لگائی  اور اپنی تحقیق کے ابتدائی نتائج مارچ کے اواخر میں جاری کئے تھے۔ نتائج سے معلوم ہوا تھا کہ ویکسین لگوانے والے بچوں میں کوئی بھی  کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ  امریکا کی زیادہ تر ریاستوں میں معمولات زندگی چند ہفتوں میں معمول پر آنے  کاامکان ہے جب کہ اکثرشہروں میں ماسک کی پابندی برقراررہے گی۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل کینیڈا میں حکومت نے 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچّوں کو فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کردہ کووِڈ-19 کی ویکسین لگانے کی منظوری دی ہے۔کینیڈا کم عمر بچّوں کو کرونا وائرس کی ویکسین لگانے کی منظوری دینے والا دنیا کا پہلا ملک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں