77

Auto Draft

 میں اپنے شوہر کو بوسہ دوں گی، کیا تم مجھے روک لو گے؟لاک ڈاﺅن سے ستایا بھارتی جوڑا سڑک پر نکل آیا،پولیس سے تلخ کلامی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) طویل لاک ڈاﺅن نے لوگوں کے اعصاب شل کر دیئے ہیں اور لوگ اب بغاوت پر اتر رہے ہیں، جس کا ایک مظاہرہ گزشتہ روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں دیکھنے میں آیا جہاں ایک میاں بیوی ہفتہ وار لاک ڈاﺅن کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گاڑی میں گھومتے پائے گئے اور جب پولیس نے روکا تو خاتون پولیس آفیسرز پر برس پڑی ۔

 این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے علاقے دریا گنج میں پیش آیا جہاں میاں بیوی نے گاڑی میں نہ تو فیس ماسک پہن رکھے ہوتے ہیں اور نہ ہی ان کے پاس لاک ڈاﺅن میں باہر نکلنے کے لیے لازمی ’کرفیو پاس‘ ہوتا ہے۔ اس پر جب پولیس آفیسرز کہتے ہیں کہ تمہارا چالان ہو گا تو الٹا خاتون آفیسرز کو بھکاری کہہ دیتی ہے اور کہتی ہے کہ تم لوگوں نے کورونا کے نام پر ڈرامہ شروع کر رکھا

رپورٹ کے مطابق خاتون پولیس آفیسرز سے کہتی ہے کہ ”تم فیس ماسک کی بات کرتے ہو، میں اپنے شوہر کو بوسہ دوں گی، کیا تم مجھے روک لو گے؟“اس شخص کا نام پنکج دت اور اس کی اہلیہ کا نام ابھا گپتا بتایا گیا ہے۔ پولیس نے پنکج کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا جبکہ ایک پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ جلد ابھا گپتا کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا اور دونوں میاں بیوی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہفتہ وار چھٹیوں میں لاک ڈاﺅن نافذ ہوتا ہے، جس دوران گھر سے باہر نکلنے کے لیے لوگوں کو ایک پاس کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ پاس نہ ہونے پر جرمانے یا قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد1کروڑ 56لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جن میں سے ایک کروڑ 33لاکھ صحت مند ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 83ہزار اموات ہو چکی ہیں۔بھارت میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم بھی سامنے آگئی ہے جو دنیا میں پھیلی ہوئی دیگر اقسام کی نسبت بہت زیادہ خطرناک قرار دی جا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں