72

<لاہور: پی ڈی ایم جلسے کا منتظم ڈی جے بٹ گرفتار

لاہور: پولیس نے لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے کے منتظم ڈی جے بٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی جے بٹ کو ان کے دفتر سے گرفتار کر لیا گیا۔ ان کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

لاہور کے تھانہ ماڈل ٹاؤن کی پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔ اس سے قبل ن لیگ رہنماؤں پر بھی کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔

ن لیگی رہنماؤں پر مقدمات مقامی پٹواریوں کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے حکومتی اقدامات پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو گریٹر اقبال پارک اور مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

دوسری جانب لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں پانی چھوڑنے کے معاملہ پر پی ایچ اے انتظامیہ نے ن لیگ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمول کے مطابق پارک میں لگی گھاس کو پانی دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم قیادت کا کہنا ہے کہ حکومت کی تمام تر کارروائیوں کے باوجود لاہور میں مینار پاکستان کے مقام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں