36

ہم صہیونیت کے خلاف جنگ لڑرہےہیں، میاں محمد اجمل قادری کا آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب

لاہور(الشامی نیوز)مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے زیر اہتمام جے یو آئی پاکستان کے سرپرست اعلیٰ مولانا میاں محمد اجمل قادری کی صدارت میں حالیہ اسرائیلی جارحیت اور مسئلہ فلسطین کے حل کے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس اندرون شیرانوالہ میں منعقد ہوئی ۔مولانا میاں محمد اجمل قادری نے کہا کہ آج جہاد کشمیر، جہاد فلسطین کا نعرہ پاکستان کی ہر مسجد سے بلند ہو رہا ہے ،پاکستان میں ہم صیہونیت کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ فلسطینی آج بہت بڑی آزمائش سے گزر رہے ہیں۔مفتی احمد علی ثانی نے کہا کہ ہمیں دو ٹوک انداز سے اپنی خارجہ پالیسی کو کھنگالنے کی ضرورت ہے۔حافظ عبدالودود شاہد ، مولانا محمد عاصم مخدوم ،مولانا حافظ شعیب الرحمان قاسمی، مولانا پیر محمد ناصر صاحبزادہ حافظ عمیر عبدالھادی، مولانا افضل خان اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔،میاں عرفان الحق قا دری،مولانا مجیب الرحمان،مولانا غضنفرالرحمن،مولانا عارف دین پوری، قاری احسان عظیم نفیسی،مولانا محمد عثمان رمضان،مولانا عبدالرحمان معاویہ،مولانا سجاد فاروقی،مولاناخالدزبیر جالند ہری،مولاناعظیم ریاض سمیت دیگر نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں