49

ہم آپ کو حقوق دیں گے چھینے گے نہیں، بلاول بھٹو

نگر (الشامی نیوز) گلگت بلتستان کےعوام اور پیپلزپارٹی کا تین نسلوں کا رشتہ ہے۔ 15 نومبرہماری جدوجہد کے امتحان کا دن ہے۔ہم حقوق دینے والے ہیں، چھیننے والے نہیں

گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ  ذوالفقارعلی بھٹو نے یہاں سے ایف سی آر کا خاتمہ کیا۔ ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیربھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے۔ ذوالفقارعلی بھٹو نےغریب کسانوں کو زمینوں کا مالک بنایا۔

انہوں نے کہا کہ زرداری حکومت نے آپ لوگوں کو شناخت دی۔ گلگت بلتستان کےعوام اور پیپلزپارٹی کا تین نسلوں کا رشتہ ہے۔ 15 نومبرہماری جدوجہد کے امتحان کا دن ہے۔ہم حقوق دینے والے ہیں، چھیننے والے نہیں۔ انشاءاللہ گلگت میں بھی حکومت بنائیں گے وفاق میں بھی حکومت بنائیں گے

بلاول بھٹو نے کہا کہ  گلگت بلتستان کے لوگوں کو روزگار کے مواقع دیں گے۔ الیکشن کے دوران حکومت والے کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ دیں گے۔ عبوری صوبہ تو ہم دے چکے ہیں، اس سے آگے بڑھ کر آپ کام  کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں