57

گندم خریداری کا 80فیصدسے زائد ہدف حاصل کیا جاچکا ہے: فردوس عاشق اعوان

لاہور : پنجاب حکومت کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اب تک گندم خریداری کا 80فیصدسے زائد ہدف حاصل کیا جاچکا ہے۔

معاون خصوصی  نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ حکومت نے باردانہ کی فراہمی سے گندم کی خریداری تک بہترین انتظامات کئے ہیں۔ پنجاب بھر سے باردانہ یا مقررہ نرخوں سے متعلق کسی قسم کی شکایت نہ آنا بزدارحکومت کی کسان دوستی کا ثبوت ہے۔ وافر مقدار میں گندم کی خریداری ناصرف پنجاب بلکہ ملک بھر کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں