109

کچے کے علاقے میں ڈاکووں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا، فیصل گلزار ڈی پی او راجن پور

راجن پور  (الشامی نیوز)کچے میں اغواء ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں اور ایک اے ایس آئی کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کے مطابق دوران انکوائری ان تینوں اہلکاروں کو قصور وار پایا گیا، ان اہلکاروں کی غفلت کے باعث پولیس کا تاثر خراب ہوا،:تینوں اہلکاروں نے بغیر اطلاع دیے چوکی چھوڑ دی تھی۔ڈی پی او فیصل گلزار کے مطابق چوکی چھوڑنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو26 مئی کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا تھا۔ڈی پی او کے مطابق پکٹ انچارج اے ایس آئی عبدالرحمان بھی غیر حاضری پر نوکری سے برخاست  کردیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ دونوں پولیس اہلکاروں ڈاکوؤں کے قبضے سے کئی دنوں کے آپریشن کے بعد بازیاب کرالیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں