78

کچے میں ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ، تین اہلکار جاں بحق، 2 ایس ایچ اوز سمیت اہلکار6 زخمی ، گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ ،

سکھر (الشامی نیوز) صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں تین پولیس اہلکار جاں بحق اور دو ایس ایچ اوز سمیت چھ اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تیغو گڑھی کے علاقے میں چھ مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا۔ اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس کی بکتر بند گاڑی کو راکٹ لانچر سے اڑادیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں دو سٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) بھی شامل ہیں۔ جاں بحق اہلکاروں کی شناخت منور جتوئی، سعید مہر اور حفیظ ے۔ت

پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دو مغویوں کو ڈاکوؤں سے بازیاب کرالیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں