99

کورونا کے علاج سے متعلق اچھی خبر آگئی

اسلام آباد (الشامی نیوز) کوروناوائرس کے علاج میں معاون اینٹی وائرل دوا کی قیمت میں کمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے کوروناوائرس کے علاج میں معاون اینٹی وائرل دوا کی قیمت کم کردی۔ ریمیڈسوئیرانجکشن کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریمیڈسوئیر100ایم جی انجکشن کی قیمت میں3564روپے کمی کی گئی ہے۔

ڈریپ نے ریمیڈسوئیر 100 ایم جی انجکشن کی نئی قیمت 5680 مقرر کردی۔ کابینہ نے27 نومبر کو ریمیڈسوئیر کی قیمت میں کمی کی منظوری دی تھی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریمیڈسوئیر کا درآمدکنندہ پیکٹ پر قیمت درج کرنے کا پابند ہوگا، درآمدکنندہ کاسٹنگ و پرائسنگ ڈویژن کو دواکی ایم آر پی پیش کرے گا۔

خیال رہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے رواں برس 11 جون کو کورونا مریضوں کے لیے “ریمڈیزیور” کی ایمرجنسی استعمال کی اجازت دیتے ہوئے باضابطہ ایڈوائزری جاری کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں