28

کورونا ویکسینیشن، پاکستان میں 30 سال سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کااعلان

اسلام آباد : (الشامی نیوز) وفاقی حکومت نے ویکسین کی فراہمی میں بہتری کے بعد 16 مئی سے 30سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ 16مئی سے30 سال، زائد عمرکےافرادکےلیےرجسٹریشن شروع ہوگی، ویکسین کی فراہمی میں بہتری آرہی ہے اور ویکسی نیشن کی گنجائش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لہذا ہم ویکسین کےاہل افرادمیں اضافہ کرتے جاتے ہیں۔

گذشتہ روز حکومت نے 40سالہ افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا تھا ، واک ان کی سہولت آج سے دستیاب ہو گی، شہری کسی بھی سینٹر سے ویکسی نیشن کراسکتے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ بزرگوں سے ویکسی نیشن شروع کرنےکی وجہ عالمی سطح پرمحدودفراہمی ہے، ایک اور وجہ ملک میں ویکسی نیشن کی گنجائش بھی ہے، مستقل کوشش سے ویکسین کی فراہمی ،گنجائش دونوں مسلسل بڑھ رہی ہے۔

خیال رہے ملک میں40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز3 مئی سےہواتھا تاہم ملک بھر میں ابتک تقریباً 4 ملین افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں