60

کورونا وائرس : مخصوص شہروں میں شادی تقریبات کیلئےگائیڈ لائنزجاری

اسلام آباد : (الشامی نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے شادی کی تقریبات سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
این سی اوسی کےمطابق شادی کی تقریبات سے متعلق گائیڈلائنز کا نفاذ 20 نومبرسے مخصوص شہروں پرہوگا۔ پنجاب کے7 شہروں جن میں لاہور ،راولپنڈی ،ملتان ،گجرات ،گوجرانوالہ ، بہاولپور اورفیصل آباد شامل ہیں جبکہ سندھ کے2 شہروں کراچی اورحیدرآباد  میں شادی گائیڈ لائنز نافذالعمل ہوں گی۔ بلوچستان کے شہر کوئٹہ اور خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں گائیڈ لائنز کا اطلاق ہوگا ۔آزاد کشمیر کے دوشہروں مظفر آباد اورمیرپورمیں بھی یہ گائیڈلائنز نافذالعمل ہوںگی  ۔این سی او سی  گائیڈ لائنز کے مطابق شادی کی تقریب کا انعقاد اور جگہ کا انتخاب لوکل ہیلتھ اتھارٹی کی مشاورت سےہوگا ۔ شادی کی اِن ڈورتقریب پرپابندی  ہوگی اور صرف آوَٹ ڈورکی اجازت دی جائے گی ۔ مارکیزمیں شادی کی تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں ہوگی۔ شادی کی آؤٹ ڈورمیں کنوپی ٹینٹ کا استعمال بھی ممنوع ہوگا۔ آؤٹ ڈورشادی تقریب میں ایک ہزارمہمان شرکت کرسکیں گے جبکہ تقریب میں موجود شرکاء کےمابین 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔ تقریب کا دورانیہ 2گھنٹے ہوگا اور رات 10بجے تک  تقریب ختم کرنا ہوگی۔شادی کی تقریب کا میزبان کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمدکا ذمہ دارہوگا۔ ہرمہمان کےلیے ماسک پہننالازم ہوگا۔ شادی میں شریک ہرمہمان کوماسک اور سینی ٹائزرمیزبان فراہم کرے گا۔  این سی او سی کے مطابق تقریب میں بوفے ڈنر یا لنچ کی اجازت نہیں ہوگی، صرف لنچ باکس یا ٹیبل سروس کی اجازت ہوگی۔ ولیمے کی تقریب میں مہمانوں کے لیے فوڈ باکسز کا استعمال کیا جائے گا۔ ولیمے میں مہمانوں کو ٹیبل پر کھانا دینے کی اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں