54

کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 200 افراد گرفتار ، 90 کے خلاف مقدمہ درج

پشاور میں کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 200 افراد گرفتار ، 90 افراد کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا گیا۔

ڈیڑھ لاکھ روپے کے جرمانے عائد، چھتیس گاڑیاں بند ، شہر کے چار علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ ، 17 گلیاں تاحال سیل  ہیں۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 35 دکانوں جبکہ چمکنی میں پابندی کے باوجود طلبہ کو روزانہ بلانے پر نجی اسکول کو سیل کیا گیا۔

پشاور میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی جانب کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ماسک نہ پہنے، اجازت کے بغیر دکانیں کھلی رکھنے پر کاروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

مختلف بازاروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 76 افراد دھر لئے گئے ہیں اسی طرح چمکنی میں پابندی کے باوجود طلبہ کو روزانہ بلانے پر نجی سکول کو سیل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں