62

کرونا ویکسین عوام کو مفت لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، نوشین حامد

اسلام آباد: (الشامی نیوز)حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا کی ویکسین دستیاب ہونے پر عوام کو مفت لگائی جائے گی۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے کہا ہے کہ مختلف بین الاقوامی فارما سیو ٹیکل کمپنیوں سے ویکسین کیلئے بات ہو رہی ہے اور کسی ایک کمپنی کیساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سرکاری سطح پر بالکل فری ویکسین مہیا کرے گی۔ چین سے منگوائی گئی ویکسین کے ٹرائل جاری ہیں۔ 10ہزار سے زائد رضا کاروں کو ویکسین لگ چکی ہے۔

نوشین حامد نے بتایا کہ دو، تین ہفتوں میں ٹرائل کا مرحلہ مکمل کر لیا جائے گا۔ حکومت پاکستان نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کیلئے ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے ویکسین کی خریداری کیلئے نجی کمپنیوں کو اجازت دے دی ہے۔ نجی کمپنیوں کو خریداری سے قبل ڈریپ میں رجسٹریشن کروانی ہوگی۔

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے بھی حکومت پاکستان کورونا ویکسین کے متعلق تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو متوقع ویکسین بارے9 امور پر توجہ دینے کا کہنا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ پاکستان متوقع کورونا ویکسین کے بارے پیشگی موثر پلاننگ کرے۔ استعمال کا مساوی و موثر عمل ترتیب دے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ  پاکستان ویکسینیشن کیلئے ہائی رسک آبادی کی پیشگی نشاندہی کرے اور ویکسین کے مضر اثرات جانچنے کیلئے سیفٹی سرویلنس سسٹم بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں