68

کراچی میں چکن کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

کراچی : (الشامی نیوز) ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث مرغی کی قیمتوں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں  چکن کی قیمتوں نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ، کراچی میں مرغی کا گوشت 580 روپے  تک  فروخت ہورہا ہے جبکہ بغیر ہڈی کے گوشت  720 روپے سے زائد فروخت ہورہا ہے۔ شہر میں چکن کی کم سے کم قیمت 420 روپے فی کلو ہے، واٹر پمپ فیڈرل بی ایریا کی مارکیٹ میں چکن 580 روپے فی کلودستیاب جبکہ برنس روڈ کی مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 460 روپے فی کلوہوگیا۔

خیال رہے کہ سرکاری طور زندہ مرغی 138 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے اور مرغی کے گوشت کی قیمت 214 روپے مقرر کی گئی ہے۔شہری ضرورت کے تحت مہنگے داموں مرغی کا گوشش خریدنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی 480 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔مرغی فروشوں کا موقف ہے کہ برائیلر مرغی پنجاب سے مہنگی آ رہی ہے، ہم سستا فروخت نہیں کرسکتے۔ پنجاب کے شہر  لاہور میں   بھی مرغی کے گوشت کی قیمت انتظامیہ کنٹرول کرنےمیں ناکام رہی  ہے اور  تین روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں22روپے  تک کا اضافہ ہو اہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں