101

کراچی: اسٹیڈیم روڈ پر نجی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کے قتل کی تحقیقات جاری

کراچی : (الشامی نیوز) اسٹیڈیم روڈ پر نجی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کے قتل کی تحقیقات جاری ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیورکا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے، واقعہ ممکنہ طورپر ڈکیتی کےدوران مزاحمت کانتیجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پر نجی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کے قتل کی تحقیقات جاری ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ظاہرعلی سید اپنے ڈرائیور کو گاڑی سے اتار کر گھرجارہےتھے، ڈرائیورکواتارکرگاڑی آگےبڑھی توموٹرسائیکل سوار2ملزم آئے ، ڈرائیورنے بتانا ملزموں کے چہرے واضح تھے، نقاب ہیلمٹ نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی نہ روکنے پر ملزمان نے ایک ہی فائرکیا اور فرار ہوگئے، واقعہ ممکنہ طورپر ڈکیتی کےدوران مزاحمت کانتیجہ ہے تاہم ڈرائیورکابیان بھی قلمبندکرلیاگیاہے، مقتول کی رہائش رنگوں والاہال بہادرآبادکےقریب ہے۔

گذشتہ روز ڈائریکٹر عثمان انسٹیوٹ انسٹیٹوٹ آف ‏ٹیکنالوجی ظاہر علی سید ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہوئے ، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال ‏منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔

ڈاکووں نے ظاہر ‏علی سید سے گاڑی چھیننے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں