111

ژوب ، پاک افغان سرحد پر دہشتگرد حملہ ، ایف سی کے 4 جوان شہید

راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 4 جوان شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر ژوب کے قریب باڑ لگانے کے دوران سرحدپار سے فائرنگ کی گئی ، افغان علاقے سے فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 4 جوان  شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ایف سی اہلکار  پاک افغان سرحدپرباڑ لگانےمیں مصروف تھے۔44

آئی ایس پی آر کے مطابق   ایف سی اہلکاروں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی تاہم زخمیوں کوسی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیاگیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدارنورزمان، سپاہی شکیل عباس، احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں۔  

 خیال رہے کہ یہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کا پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی  کئی  ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں