28

ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے ملتان نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی،ترجمان ضلعی انتظامیہ ملتان

ملتان،، الشامی نیوز) ضلع ملتان 22مئی کو منائے گئے اینٹی ڈینگی ڈے کے موقع پر صوبہ بھر کے اضلاع پر بازی لے گیا۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر منائے گئے اینٹی ڈینگی ڈے کے موقع پرڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے ملتان نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق اینٹی ڈینگی ڈے کے موقع پر4538ڈینگی سرویلنس سرگرمیاں سرانجام دی گئیں جس میں ڈینگی بارے1726 آگاہی سرگرمیاں اس میں شامل تھیں ۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بہترین کارکردگی پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان،ڈی ایچ اووز اورڈینگی ورکرز اورزیر تعمیر بلڈنگز کی ڈینگی سرویلنس میں کردار ادا کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر کوسراہا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں