22

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کی کارروائی، سینکڑوں بوری چینی اورکھاد برآمد

ڈپٹی کمشنر کی کارروائی، سینکڑوں بوری چینی اورکھاد برآمد

ڈپٹی کمشنر امجد شعیب نے 200 سے زائد بوری چینی اور 500 بوریاں کھادپکڑلییوٹیلی سٹورز سپلائی اور انچارج وئیر ہاؤس یوٹیلیٹی سٹور کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا

مظفرگڑھ( الشامی نیوز)ڈپٹی کمشنر نے 200 سے زائد بوری چینی اور 500 بوریاں کھاد برآمد کر لیں ، یوٹیلیٹی سٹور کے ٹھیکیدار اور وئیر ہاؤس انچارج کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین نے سپیشل برانچ کی ٹیم اور تحصیلدار اقبال عباس کے ہمراہ خانپور بگاشیر میں ا متیاز حسین کے گھر سے یوٹیلیٹی سٹور کی سبسبڈی والی چینی کی 30 سے زائد ذخیرہ بوریاں برآمد کرلیں جس پر امتیاز حسین، سجاد حسین مالک بسم اللہ کریانہ سٹور، عبدالرحمان ٹھیکیدار یوٹیلی سٹورز سپلائی اور انچارج وئیر ہاوس یوٹیلیٹی سٹور غلام دستگیر کیخلاف مقدمہ درج کرادیا جبکہ گراں فروشی کے مرتکب دلاور پرچون اور سجاول پرچون شاپ کے مالکان کو پانچ پانچ ہزار جرما نہ کردیا جبکہ مرادآباد کے علاقہ میں ناصر کریانہ سٹور سے ذخیرہ 200 بوری چینی اور 500 بوریاں کھاد برآمد کرکے محمد شاہد نامی شخص کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ۔، رنگپور کے علاقے میں دو دکانیں سیل کرتے ہوئے مالکان کیخلاف ایف آئی آر کے احکامات جاری کر دئیے جبکہ خضر حیات پرچون شاپ، اعجاز حسین پرچون شاپ، عمردراز پرچون شاپ اور محمد ریاض پرچون شاپ کے مالکان کو 40 ہزار سے زائد کے جرمانے کئے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں