113

چودھری نثار کو حلف اٹھانے کیلئے راضی کرنے والی پس پردہ سیاسی شخصیات کے نام سامنے آ گئے

چوہدری نثار کا پیر کے روز پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کا اعلان، چودھری نثار کو حلف اٹھانے کیلئے ن لیگ کے اہم رہنماؤن نے راضی کیا، ذرائع

چودھری نثار کو حلف اٹھانے کیلئے راضی کرنے والوں کے نام سامنے آ گئے

لاہور( سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا پیر کے روز پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کا اعلان، چودھری نثار کو حلف اٹھانے کیلئے راضی کرنے والوں کے نام سامنے آ گئے- تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے پیر کو پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کا اعلان کردیا۔پنجاب حکومت نے تکنیکی بنیاد پر چوہدری نثار کا حلف روکنے کی تیاری کر لی۔چوہدری نثار علی پیر کو پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے، دوسری جانب پنجاب حکومت نے تکنیکی بنیاد پر چوہدری نثار کا حلف روکنے کی تیاری کر لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے موقف اختیار کیا کہ ارکان اسمبلی کے حلف اٹھانے کی مدت کے بارے آرڈیننس کابینہ سے منظور ہوچکا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے جواز بنا کر حلف روکنے کی کوشش کی جائے گی۔

( ہے)وزیر قانون فروغ نسیم کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ جب تک آرڈیننس کا باضابطہ نفاذنہیں ہوجاتا، حلف اٹھانے میں کوئی ممانعت نہیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کے دوران آرڈیننس نہیں آسکتا، قانونی اور آئینی جواز بنا کر پنجاب حکومت مزید وقت لینا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں عثمان بزدار اور جہانگیر ترین کی سیاست کو حلف سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔چوہدری نثار حلف سے قبل تمام سیاسی پہلوﺅں کو پبلک کر سکتے ہیں اور وہ اپنے حلقے کی جیتی ہوئی نشست کو ضائع نہیں کرنا چاہتے، حکومت آرڈیننس کے ذریعے اسحاق ڈار کی جگہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرانا چاہتی ہے۔ دوسری جانب چوہدری نثار کو حلف اٹھانے کیلئے راضی کرنے والوں کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں، چودھری نثار کو پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کیلئے شہبازشریف، خواجہ سعد رفیق اور چوہدری تنویر نے راضی کیا۔ چودھری نثار 24 مئی کو حلف اٹھانے کیلئے لاہور آئینگے۔پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان چودھری نثار کا استقبال کرینگے۔حلف کے بعد چودھری نثار کی شہبازشریف سے ملاقات بھی متوقع ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں