56

پی ٹی آئی کا بڑا گروپ دوسری جماعتوں سے رابطے میں ہے، مریم نواز

 

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا بڑا گروپ دوسری جماعتوں سے رابطے میں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزرا تبدیل کرنے سے نہیں بلکہ عمران خان کی حکومت کے جانے سے حقیقی تبدیلی آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ن سے ش نہیں نکلی ،دونو ں کا مضبوط تعلق ہے۔ نوازشریف ،شہبازشریف ،حمزہ اور مریم نواز اکھٹے رہیں گے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نوازشریف کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیے اشہتاری قرار دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنے گھر اور ملک واپسی کیلئے بےچین ہیں،جب بھی نوازشریف کو محسوس ہو گا کہ ان کو خطرہ نہیں تو وہ واپس آئیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ شہبازشریف اگر تھوڑی بھی آمادگی ظاہر کرتے تو آج وزیر اعظم ہوتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں