66

پیش کردہ بجٹ ہر حوالے سے بہترین، ملکی معیشت میں ریکارڈ بہتری متوقع’

ویب ڈیسک 12 جون 2021

اسلام آباد: (الشامی نیوز) وفاقی وزیرنجکاری محمدمیاں سومرو کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اوروزیرخزانہ مبارکبادکےمستحق ہیں، نئے بجٹ سے ملکی معیشت میں ریکارڈ بہتری متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرنجکاری محمدمیاں سومرو نے کامیاب بجٹ پیش کرنے پر حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیش کردہ بجٹ ہر حوالے سے بہترین ہے، وفاقی حکومت اوروزیرخزانہ مبارکبادکےمستحق ہیں۔

محمدمیاں سومرو کا کہنا تھا کہ نئےبجٹ سے ملکی معیشت میں ریکارڈبہتری متوقع ہے، پیش کردہ بجٹ سےعام آدمی کےحالات بہترہوں گے، ہرشعبےسےوابستہ افرادپربجٹ کےمثبت اثرات مرتب ہوں گے، سرکاری ملازمین اورپنشنرزکابھی مناسب خیال رکھاگیاہے۔

گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تیسرے مالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا ، جس میں حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا جبکہ کم از کم تنخواہ کو بڑھا کر 20 ہزار روپے کردی۔

قامی سطح پر تیار ہونے والی 850 سی سی گاڑیوں پر ایف ای ڈی ختم، سیلز ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد کم کر کے ساڑھے بارہ فیصد کردی گئی جبکہ ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ڈبلیو اے ٹی) کو بھی ختم کردیا گیا۔

بینکنگ ٹرانسیکشنز، کیش نکالنے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، مارجن فنانسنگ، ائیر ٹریول سروسز، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے بین الاقوامی ٹرانسیکشنز اور معدنیات کی دریافت پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں