21

پنجاب میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا ، کیسز میں کمی

لاہور : (الشامی نیوز) پنجاب میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا، جس کے باعث مریضوں کی شرح میں کمی ہوئی ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 63 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 1266 نئے کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے ، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 1266 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 322,117 ہو گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے مزید 63 افراد جاں بحق ہو گئے ، لاہور میں 26 ہلاکتیں ہوئیں ، جس کے بعد پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات کی کل تعداد 9188 اور لاہور میں اموات کی کل تعداد 3767 ہو چکی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق لاہورمیں 476، ننکانہ 7، قصور 15، شیخوپورہ 5، راولپنڈی 84، جہلم 7، چکوال 21، مظفرگڑھ 24، حافظ آباد 4 اور گوجرانوالہ میں 44 ، سیالکوٹ 12، نارووال 1، گجرات 7، منڈی بہاؤالدین 1، ملتان 142، خانیوال 10، راجن پور 3، لیہ 15، ڈیرہ غازی خان 21 اور وہاڑی میں 22 کیس سامنے آئے ۔

اسی طرح فیصل آباد 75، چنیوٹ 7، ٹوبہ ٹیک سنگھ 6، جھنگ 19 اور رحیم یار خان میں 31 کیسز ، سرگودھا 39، میانوالی 27، خوشاب 31، بہاولنگر 12، بہاولپور 64، لودھراں 5، بھکر 1، ساہیوال 10، پاکپتن 14 اوراوکاڑہ میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں