71

پنجاب میں تعلیم کا نظام مزید بہتر بنانے کیلئے بڑا اقدام ٹریننگ پر جاپان بھجوانے کا فیصلہ

لاھور ( الشامی نیوز)محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے اساتذہ کی بیرون ملک ٹریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔

با خبر ذرائع کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر میں منتخب ہونے والے اساتذہ کو ٹریننگ کیلئے جاپان بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، ٹریننگ کیلئے 40 برس سے کم عمر اساتذہ کو منتخب کیا جائے گا

حکومتی فیصلے کے مطابق منتخب اساتذہ کو ایک سال کی ٹریننگ کیلئے جاپان بھجوایا جائے گا جہاں انہیں جدید ٹیچنگ اسکلز اور میتھڈز سکھائے جائیں گے۔

اساتذہ کی ٹریننگ اور جاپان میں قیام پر اٹھنے والے تمام تر اخراجات پنجاب حکومت اور محکمہ اسکول ایجوکیشن برداشت کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں