26

پنجاب حکومت کا صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

لاہور(الشامی نیوزآن لائن ) پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے صحافیوں کو ترجیجی بنیادوں پر کورونا سے بچاﺅ کے لئے ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے صحافی برادری کوکوروناویکسین لگانے سے متعلق سفارشات منظورکرتے ہوئے محکمہ صحت کو اس ضمن میں جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

وزیر اعلیٰ کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن کے لئے پریس کلب میں خصوصی سنٹرز کے قیام کا بھی جائزہ لینے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

 عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عیدکے بعدصحافیوں کوترجیحی بنیادوں پرویکسین لگانے کاآغازکیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں