17

پشاور: ائیر پورٹ پر کورونا کے مریض کی نشاندہی کیلئے کتوں کی مدد لی جائیگی

اسلام آباد ائیرپورٹ کے بعد پشاورایئرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے کورونا کےمریض کی نشاندہی کی جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی) کا بڑا فیصلہ ،  پشاورایئرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے کورونا کےمریض کی نشاندہی کی جائے گی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ کے بعد پشاورایئرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے کورونا کےمریض کی نشاندہی کیا جائے گی۔

جی این این کے مطابق  آرمی کینائن سینٹر کے ٹرینڈ کتوں کی مدد سے پشاور ائیرپورٹ پر کورونا مریضوں کی نشاندہی ہوگی۔پشاور ایئرپورٹ پر خصوصی ہیلتھ ڈیسک قائم کی جائے گی۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ  دنیا کے مختلف ممالک کے ایئرپورٹس پر کورونا مسافروں کی نشاندہی کے لیے سراغ رساں کتوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

رواں ماہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کتوں کی ٹیم کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر تعیناتی کی منظوری دے دی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں