55

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں خطرہ دیکھ رہا ہوں لیکن اس سے پہلے ہمیں حالات سنبھال لینا چاہیے۔

لاہور (الشامی نیوز) مینار پاکستان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اس فقید المثال جلسے کے انعقاد پر پی ڈی ایم کے کارکنوں اور عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، آج مینار پاکستان کامیدان تنگی دامان کی شکایت کر رہا ہے،اس میدان کے باہر لاہور کی شاہراہیں عوامی سمندر سے محظوظ ہو رہی ہیں اورمیں آپ کے جلسے کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 1940 کی قرار داد کے بعد آج اسی میدان میں مینار پاکستان کے سائے تلے جس عزم اور جس عہد کی تجدید کر رہے ہوں مستقبل کے لیے یہ سنگ میل ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست کی اس نزاکت کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں اور اس معاشرے میں اس احساس کو فروغ پاتے دیکھ رہا ہوں، گجرانوالہ کے جلسے سے لے کر ملک کے تمام بڑے شہروں میں عوام کی بے پناہ شرکت سے ہونے والے اجتماعات اور آج لاہور میں فقیدالمثال اجتماع سے مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہتا ہے اور پاکستان کے اوپر ناجائز حکومت کے لیے اسٹبلشمنٹ نے جو دھاندلی کی تھی اور ایک ناجائز، غیرآئینی اور گندا کردار ادا کیا تھا، اس کے زخم اب گہرے ہوتے جارہے ہیں۔تحریر جاری ہے‎

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ میں خطرہ محسوس کر رہا ہوں کہ کہیں آنے والے دنوں میں ہمیں وہ حالات نہ دیکھنے پڑیں جہاں اسٹبلشمنٹ بمقابلہ پاکستان کے عوام نظر آئیں اور ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہوجائیں، یہ بڑے تشویش ناک حالات ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں