90

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا کل سے ہڑتال کا اعلان

کراچی: پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن نے کل سے ملک بھر میں فلور ملز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے نئے ٹیکسوں کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ فلور ملز نے کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آٹا 5 روپے کلو مہنگا کرنے کی وارننگ دے دی۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چوکر پر سترہ فیصد ٹیکس لگایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ ہو گا۔ اس سے پہلے کسی حکومت نے گندم کی مصنوعات اور چوکر پر ٹیکس نہیں لگایا۔ آٹے پر ٹرن اوور ٹیکس بھی لگایا جا سکتا ہے۔

ایسوسی ایشن نے حکومت سے ٹرن اوور اور سیلز ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر 24 جون سے 2 روز کی ہڑتال کر رہے ہیں اور 23 جون سے ملک بھر میں گندم کی واشنگ بند کر دیں گے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے رابطہ نہیں کیا تو 30 جون سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کریں گے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے فلور ملزم بند نہ کرنے کی اپیل کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں