65

پاکستان اور ایران کے مابین دو بارڈر کراسنگز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا، شیخ رشید

اسلام آباد: (الشامی نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین دو بارڈر کراسنگز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان میں نادرا اور پاسپورٹ کے دفاتر بھی قائم کئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین سرحدی راہداریاں کھولنے سے ناصرف دو طرفہ تجارت بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

یہ بات انہوں نے وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ وزیرِ دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے ملاقات میں وزیر داخلہ سے درخواست کی کہ سرحد عبور کرنے کے مزید مقامات کھولے جائیں، اس سے دونوں ملکوں میں کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں پھلیں پھولیں گی اور آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاکستان اور ایران کے مابین دو بارڈر کراسنگز چوک آپ اور جلگی (بلیدہ) کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئندہ پی ایس ڈی پی میں اس کے لئے فنڈز کی منظوری حاصل کر لی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے جنوبی وزیرستان میں نادرا اور پاسپورٹ کے دفاتر بھی قائم کئے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں