72

پاکستانیوں کی اکثریت کو 6 ماہ تک ویکسین کی فراہمی ممکن نہیں 3 مہینوں میں 5 لاکھ فرنٹ لائن ورکروں کو ویکسین لگنا نا ممکن، ڈاکٹر اسد حفیظ وائس چانسلر نیشنل ہیلتھ اکیڈمی

اسلام آباد ( الشامی نیوز)حکومت پاکستان نے 8 غیر ملکی دوا ساز کمپنیوں سے کورونا وائرس کی ویکسین خریدنے کے لیے رابطے کیئے ہیں۔

اس بات کی تصدیق نیشنل ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے وائرس چانسلر ڈاکٹر اسد حفیظ نے کی

انہوں نے بتایا کہ فائزر اور ماڈرنا کی میسنجر آر این اے ویکسینز میں پاکستانی حکام کی دلچسپی کم ہے۔

ڈاکٹر اسدحفیظ نے مزید بتایا کہ پاکستانیوں کی اکثریت کو 6 ماہ تک ویکسین کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔

نیشنل ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے وائس چانسلر کا یہ بھی کہنا ہے کہ 3 مہینوں میں 5 لاکھ فرنٹ لائن ورکرز کے لیے کورونا وائرس کی ویکسین ملنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں