9

وفاقی حکومت سندھ کے لوگوں کو پاکستانی نہیں سمجھ رہی، مرادعلی شاہ

قومی اقتصادی کونسل کے ورکنگ پیپر نے سندھ کے ساتھ تعصب و نا انصافی کو عیاں کردیا، مراد علی شاہ ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد / کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے لوگوں کو پاکستانی نہی سمجھ رہی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر شکوے و شکایات کے انبار لگا دیئے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے خط میں کہا کہ وفاق سندھ کے لوگوں کو سزا دے رہا ہے، اور لگتا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے لوگوں کو پاکستانی نہیں سمجھ رہی، قومی اقتصادی کونسل کے ورکنگ پیپر نے سندھ کےساتھ تعصب ناانصافی کو عیاں کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ قومی آمدن میں 70 فیصد دیتا ہے اور اسے بدلے میں یکسر نظر انداز کیا جارہاہے، بطور صوبے کے وزیراعلیٰ سندھ کے حق کے لئے آواز اٹھاتا رہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں