100

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہو گئے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ وزیراعظم ڈیر ہ مراد جمالی بائی پاس اور زیارت سنجاوی روڈ منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان مطابق وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم کوئٹہ میں اتحادی جماعت کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم دورے میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور بلوچستان پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں