26

وزیراعظم کی کوششوں سےشریف خاندان کی کرپشن عوام کےسامنےآئی،فردوس عاشق

لاہور(الشامی نیوز آن لائن )معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے صدرشہبازشریف نے پنجاب کے ترقیاتی فنڈزمیں خردبردکی،ماضی میں شریف خاندان قوم کے وسائل کولوٹتارہاہے،وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے شریف خاندان کی کرپشن عوام کے سامنے آئی ہے۔

میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رنگ روڈمنصوبے میں کرپشن اوربے ضابطگیوں پرانکوائری کل مکمل کی گئی ہے،سابق کمشنرراولپنڈی نے ضا بطوں کی دھجیاں بکھیریں اوراپنے ذاتی مفادات کیلئے قومی خزانے کااستعمال کیاہے،منصوبے کی الاٹمنٹ غیرقانونی طورپرتیارکی گئی،معاملہ نیب کوبھجوایاجارہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے لئے پیشکش جمع کرانے والوں کے لئے بڈنگ کا عمل منسوخ کر دیا گیا ہے۔ماضی میں فرد واحد اپنے درباریوں کے ساتھ مل کر وسائل لوٹتا رہا ،نظام میں موجو د کالی بھیڑو ںنے نظام کو دیمک کی طرح چاٹا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں