91

وزیراعظم کا کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کیلئے پاک فوج سے مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آبا د: وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران عوام سے ایس اوپیز پر عمل کرنے کی اپیل کردی ، اس حوالے سے وزیراعظم نے ایس اوپیز پر عمل کرانے کیلئے پاک فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ سے صرف اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔آپ  سب اب سے لے کر عید تک برائے  ایس او پیز پر عمل کر یں ، ماسک کا استعمال  کریں تو ہمیں لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جانا پڑے گا ۔ کورونا کو روکنے کیلئے ہمیں شہر بند کرنے پڑیں گے جو ہم نہیں کرنا چاہتے ، لاک ڈاؤن سے ہماری معشیت ، فیکٹریوں کو دکانداروں اور غریب طبقے کو نقصان پہنچے گا۔

وزیراعظم نے کہاکہ بھارت میں صورتحال شدید خراب ہے ،کئی مریض ہسپتالوں میں جاتے نہیں ہیں اور سڑکوں پر مر جاتے ہیں ،اگر اب بھی ہم نے احتیاط نہ کی تو ہمارے وہ حالات ہونے والے ہیں ابھی ہمارے وہ حالات نہیں ہوئے جو بھارت میں ہیں۔

این سی او سی  سربراہ اسد عمر نے کہاکہ  آج کے فیصلے بتانا چاہتا ہوں،  اجلاس  میں جو فیصلے کیے گئے  ان میں  تمام  ایسے شہر جہاں پانچ فی صد سے زائد کورونا کیسز کی شرح ہے وہاں بشمول نوین دسویں جماعتوں کے  اسکول بند کردیئے جائیں گے ۔ تمام بازار شام چھ بجے تک کھلے رہیں گے ۔ 6بجے کے بعد ضروری چیزوں کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی۔

خواتین  شاپنگ کیلئے آخری دنوں کا اانتظار کرنے کے بجائے ابھی سے آغاز کردیں تاکہ عید کے قریب دنوں میں بازاروں میں رش نہ بڑھے ۔ عید تک ریسٹورنٹس پر پابندی ہوگی جبکہ ان ڈور ، آؤٹ ڈور پر پابندی جبکہ ٹیک اوے کی اجازت ہوگی ۔ دفتروں کے اوقات کار کو محدود کیا جارہا ہے ۔اسد عمر نے مزید کہا کہ اگر بیماری میں اضافہ ہوتا ہے تو آگے لاک ڈاؤن ہو سکتا ہے ۔   

خبر کی تفصیل جاری ہے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں