100

وزیراعظم عمران خان 25ویں روزے سعودی عرب روانہ ہونگے

اسلام آباد: (الشامی نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 25ویں روزے سعودی عرب روانہ ہونگے جہاں وہ سعودی قیادت سے ملاقاتیں اور عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔

اپنے دورہ سعودی عرب کے موقع پر وزیراعظم پاکستان ملک وقوم اور امت مسلمہ کے لئے خسوصی دعائیں کریں گے۔

فواد چودھری کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہم ہے، اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب پہلے سے ہی شیڈول ہے، وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت میں سعودی عرب کا دورہ کرنے جا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں