34

نہر میں نہاتے ہوئے 5 نوجوان ڈوب گئے

ٹنڈو محمد خان : پھلیلی کینال میں نہاتے ہوئے 5 نوجوان ڈوب گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  ریسکیوکا کہنا ہے کہ 3 نوجوان جاں بحق،2 کو زندہ بچا لیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں عبدالرحمان ، ارسلان اور معیز شامل ہیں   جبکہ  عبدالمنان اور حمزا نامی 2 نوجوانوں کو زندہ بچا لیا گیا  ہے۔

ریسکیو  کے مطابق   نوجوانوں کی عمریں 22 سال سے 30 سال کے درمیان ہے،  ڈوبنے والے تمام نوجوانوں کا تعلق کراچی سے ہے ، ڈوبنے والے  نوجوان اتوار کی مویشی منڈی میں آئے تھے ،  کینال میں نہانے کا شوق نوجوانوں کی موت کا باعث بنا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں