75

نامور مزاح نگار انور مقصود کورونا وائرس کا شکار

کراچی (الشامی نیوز): نامور مزاح نگار انور مقصود کورونا وائرس کا شکار ہو گئےتاہم انور مقصود کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامور مزاح نگار انور مقصود کا چند روز پہلے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھااور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انور مقصود گھر پر قرنطینہ ہوگئے تھےتاہم انور مقصود کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔

خیال رہے  کہ صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے گذشتہ روز نامور مزاح نگار انور مقصود کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی تھی۔

واضح رہے کہ انور مقصود پاکستان شو بز کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جو 35 سال سے اس شعبے سے وابستہ ہیں۔ وہ ایک اداکار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان، مزاح نگار ہیں ، ان کے کیے گئے تمام پروگرام ناظرین میں بے پناہ مقبول ہوئے اور پاکستان ٹیلی ویژن کی پہچان بنے۔

اہم معاشرتی مسائل کو انتہائی سادہ اور ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں ناظرین کے سامنے پیش کرنا انکا خاصہ ہے۔ اور اپنے اسی انداز کی وجہ سے وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے مداحوں کی پسندیدہ شخصیات میں سے ایک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں