39

میری جگہ آپ ہوتے تو آپ بھی یہی کرتے، پھر بھی میرے ہاتھ اُٹھانے کا کوئی جواز نہیں، مجھے ندامت ہے ، اقرارالحسن کا سوشل میڈیا پر بیان

12 سالہ بچی کو باندھ کر اس کی برہنہ ویڈیو بنانے والے شخص کو میں نے تھپڑ کیوں مارا ؟ صرف وجہ بتا رہا ہوں، اپنے اس عمل کا دفاع نہیں کر رہا: شہری کو تھپڑ مارنے پر ہونے والی تنقید پر اقرار الحسن کا جواب

لاہور شہری کو تھپڑ مارنے پر ہونے والی تنقید پر اقرار الحسن کا جواب۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے وابستہ معروف اینکر اقرار الحسن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد تنقید کی زد میں تھے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں اقرار الحسن کو سرعام ایک شہری کو تھپڑ مارتے دکھایا گیا۔اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ہونے والی تنقید پر اقرار الحسن کی جانب سے جواب دیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اقرار الحسن نے ایک ویڈیو پوسٹ کی اور کہا کہ “بارہ سالہ بچی کو باندھ کر اس کی برہنہ ویڈیو بنانے والے شخص کو میں نے تھپڑ کیوں مارا ؟ صرف وجہ بتا رہا ہوں، اپنے اس عمل کا دفاع نہیں کر رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں