103

میرا فون ٹیپ کیا جاتا ہے ” وزیر اعظم عمران خان کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (الشامی نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا فون ٹیپ کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی شکور شاد نے فون ریکارڈ ہونے کی شکایت کی اور کہا کہ ان کا اور ان کی فیملی کا فون ٹیپ کیا جارہا ہے۔

رکن قومی اسمبلی کی شکایت پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میرا بھی فون ریکارڈ ہوتا ہے، میری کالز اور میسجز کی ریکارڈنگ ہورہی ہے۔ فون ریکارڈنگ کوئی غلط بات نہیں ہے ، اس میں آپ کا ہی فائدہ ہے، اداروں کو علم ہونا چاہیے کہ کہیں عوامی نمائندے کچھ غلط تو نہیں کر رہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں فون ٹیپ ہونے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ، میں کرپشن کرتا ہوں اور نہ ہی منی لانڈرنگ کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں