57

مہذب قومیں درخت کاٹنے کی بجائے اپنے راستے موڑ لیتی ہیں ہمیں بھی درختوں کی حفاظت کر نا ہے، امجد شعیب ترین ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ( الشامی نیوز) درخت آکسیجن کی فیکٹری ہے جو انسان کیلئے قدرت کاعظیم تحفہ ہے۔ایک درخت سا ل بھر 8افراد کو آکسیجن فراہم کر تا ہے۔کورونا کی لہر کے دوران ڈاکٹروں نے بتایا کہ کورونا سے متاثر ایک مریض کو ایک دن میں 6آکسیجن سلنڈرلگتے ہیں جو 32ہزار روپے کے بنتے ہیں جبکہ درخت ہمیں یہ آکسیجن مفت فراہم کر تے ہیں

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر خانپور بگا شیر کے علاقے میں شجر کاری مہم کا افتتاح کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ مہذب قومیں درخت کاٹنے کی بجائے اپنے راستے موڑ لیتی ہیں ہمیں بھی درختوں کی حفاظت کر نا ہے۔انہوں نے کہاکہ شجر کاری مہم میں سول سوسائٹی اپنا مثبت کردار ادا کرے وہ ضلع بھر میں شجرکاری کیلئے نیٹ ورک بنا ئے ہم ان کی معاونت کریں گے اور ضلع کے صنعتی اداروں سے اپیل کریں گے کہ اس کار خیر میں سول سوسائٹی اور انتظامیہ کا ساتھ دے۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اپنے حصے کا درخت لگائیں۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر نعمان ارشد نے بتایا کہ ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر شجرکاری کرنا وزیراعظم کا 10ارب درخت لگانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔محکمہ جنگلات مظفرگڑھ نے گذشتہ سال 1650ایکڑاراضی پر شجرکاری کی نہروں کے کنارے ایک لاکھ سے زائد پودے لگائے انہوں نے بتایا کہ 10ارب درختوں کے منصوبہ کو یورپین یونین نے بھی سراہا ہے پاکستان ان 5ممالک میں شامل ہے جنہوں نے ماحولیات آلودگی سے بچنے کیلئے پروجیکٹ شروع کئے آج ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر مظفرگڑھ میں 18150پودے لگائے جائیں گے جن میں بکائن،نیم،امرود،جامن،فراش اور سفیدے کے درخت شامل ہیں۔سول سوسائٹی سے ملک خیر محمد بدھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت نے شجرکاری کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے جس کا عالمی سطح پر اعتراف کیاگیا،درخت آکسیجن کا سمندر ہے،ترقی یافتہ ممالک میں کل رقبہ کے25فی صد رقبہ پر جنگلات ہیں جبکہ پاکستان میں یہ تناسب 1.2سے کم ہو گیا۔جس سے نہ صرف انسان،حیوان بلکہ ہمارے زراعت بھی متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین ضلع کی ترقی،خوبصورتی اور شجرکاری پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جو قابل تحسین ہے۔ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین اور دیگرمعزز مہمانوں نے پودے لگائے اس موقع پر انجمن تاجران سے ملک جاوید، امیر حسن،سول سوسائٹی سے ناظم بلوچ،شاہانہ عباس شانی سمیت ٹائیگر فورس کے رضا کار اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی کثیر تعدادموجود تھی جنہوں نے شجرکاری میں بھی حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں