71

مکمل لاک ڈاون پاکستان جیسے ملک کے لیے تباہی ہو گا، کورونا وائرس خطرناک ہوتا جارہا ہے،کوئی نہیں کہہ سکتا کہ مزید کیا تباہی پھیلائے گا، عمران خان

کورونا کو عوام کی مدد کے بغیر شکست نہیں دی جا سکتی ، مکمل لاک ڈاون   پاکستان   جیسے ملک کے لیے تباہی   ہو گا، کورونا وائرس خطرناک ہوتا جارہا ہے،کوئی نہیں کہہ سکتا کہ مزید کیا تباہی پھیلائے گا،

تفصیلات کے مطابق   وزیراعظم عمران خان سے سینئر کالم نگاروں کی ملاقات ہوئی ،وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ   میں اپوزیشن سےزیادہ پراعتماد ہوں، اپوزیشن نےاستعفے دیےتوالیکشن کرادوں گا،ہوسکتاہےکچھ ملک اپوزیشن کےپیچھے ہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ  چند ملکی اتحاد پاکستان کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتا ، عراق میں جو کچھ ہوا وہ بھی اسی وجہ سے ہوا ،عراق اور ایران کو آپس میں لڑا کر دونوں ملکوں کو توڑنے کی کوشش کی گئی ،  سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی پیدا کرکے دونوں ملکوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، اس   سارے عمل کے کے پیچھے ایک پورا   پلان موجود ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  پاکستان کے اندر بھی جو کچھ ہو رہا ہے اسکے پیچھے بھی کوئی سورس ہے ،ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، فوری طور پر حکومت سنبھالنے کے بعد آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا ہماری سب سے بڑی غلطی تھی ،دوسری بڑی غلطی اداروں کی اصلاجات کا عمل شروع نہ کرنا تھا ، اس قسم کے مالی خسارے میں آئی ایم ایف کے پاس فوری جا نا چاہیے تھا۔وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ  اپوزیشن کیساتھ ہر موضوع پر ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں ،اپوزیشن کے ساتھ   این آر او کی کوئی بات نہیں ہو گی ،تعمیراتی   شعبے میں بڑی تیزی سے   کام ہو رہا ہے ،اس سے پاکستان کی معیشت کو بہت مدد مل رہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  اگر اپوزیشن پراعتماد ہے تو میں بھی پراعتماد ہوں، مجھے پتہ ہے اپوزیشن کو بیرون ملک سے بھی سپورٹ حاصل ہے، کچھ ملک ایسے ہیں جو پاکستان کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم ممالک کو غیر مستحکم کیا گیا اور پاکستان میں بھی یہ سازش ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  سینیٹ الیکشن کے بعد بلدیاتی الیکشن کروائیں گے، مسلم لیگ ن کے 40رہنماایسے ہیں جنہوں نے سرکاری زمینوں پر قبضے کررکھے ہیں، میں چاہتا ہوں اسمبلی میں سوالات کا جواب دوں لیکن مجھے بات بھی نہیں کرنے دی جاتی، مجھے فوج کی جانب سے ہر پالیسی پر مکمل حمایت حاصل رہی ہے، بنڈل آئی لینڈ وفاقی حکومت کی زمین ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کو عوام کی مدد کے بغیر شکست نہیں دی جا سکتی ، مکمل لاک ڈاون   پاکستان   جیسے ملک کے لیے تباہی   ہو گا، کورونا وائرس خطرناک ہوتا جارہا ہے،کوئی نہیں کہہ سکتا کہ مزید کیا تباہی پھیلائے گا، کوروناکوعام آدمی اوراپوزیشن سنجیدہ نہیں لی رہی ۔ لاہورجلسے کی اجازت نہیں دی،لیکن روکیں گےبھی نہیں ،اپوزیشن انتشار پھیلانا چاہتی ہے،اپوزیشن چاہتی ہے کہ ہم طاقت کا استعمال کریں،حکومت طاقت کا استعمال نہیں کریگی۔

وزیرا عظم نے کہا کہ نیب کوآج ختم کردیں، اپوزیشن اسمبلیوں میں آکربیٹھ جائےگی، معاشی طورپراب ہم سیدھےرستےپرچل پڑےہیں، کرپٹ پولیٹیکل ایلیٹ نظام نہیں چلنےدی رہی، لیکن یہ نظام چلےگا، ہمیں پتاہےکہ مشکل وقت ہے،لیکن مجھےیہ بھی پتاہےکہ جیت میری ہوگی ،اپوزیشن ہمیں الجھاناچاہتی ہے،حکومت کی رٹ کمزورنہیں ہے،عدالت کےفیصلے کااحترام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں