96

مظفر گڑھ: حساس ادارے کا جعلی افسر میاں محمد حسین المعروف منا شیخ کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ، پولیس ذرائع

مظفرگڑھ(الشامی نیوز) کھرب پتی ہونے کا دعویٰ کرنے والا مظفرگڑھ کا منا شیخ جعلی فون نمبر سے حساس ادارے کا افسر بن کر لوٹ مار میں مصروف، پولیس تھانہ سول لائن نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،

تفصیل کے مطابق الیکشن میں کھرب پتی ہونے کا دعویٰ کرنے والا میاں محمد حسین المعروف منا شیخ خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے مختلف افسران کو پٹواریوں کے تبادلے، مقدمات کا اندراج اور زمینوں کے قبضے کے حوالے سے کوئٹہ بلوچستان کے رہائشی کے نام سے سم رجسٹرڈ کروا کر فون کرتا رہتا ہےتھا، تاہم تھانے سول لائن میں بھی مذکورہ شخص نے جھوٹے مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانے میں ایک افسر کو فون کیا اور حساس ادارے کا افسر ظاہر کیا، مذکورہ کا جب کال ریکارڈ حاصل کیا تو اس میں مختلف سرکاری دفاتر اور افسران کے فون نمبرز پر تفصیلات ملیں، مذکورہ شخص اپنے آپ کو کھرب پتی اور حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے محکمہ مال و دیگر اداروں میں نوسربازی کر کے فون کرتا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں