53

مظفرگڑھ میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی اسکیم پر 227 ملین روپے خرچ ھونگے ، لیاقت علی چٹھہ سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب

مظفرگڑھ (الشامی نیوز) ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا مظفر گڑھ میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا فیصلہ۔ پلانٹ ترکی ہسپتال میں لگایا جائے گا۔ سکیم پر 227ملین خرچ ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نے مظفر گڑھ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب گورنمنٹ کا اہم ترین پروجیکٹ ہے جسے 2020-21کی سالانہ ترقیاتی سکیم کے تحت مکمل کریں گے۔ اس پروجیکٹ سے آلودگی کا خاتمہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں