58

مساجد پر کوئی پابندی نہیں، قرآن و حدیث کا درس جاری رہے گا’

اسلام آباد : (الشامی نیوز ) وزیر تعلیم شفقت محمود نے کرونا وائرس کے دوران تعلیمی کی بندش سے متعلق کہا ہے کہ مساجد میں قرآن کریم اور حدیث کا درس معمول کے مطابق ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر تعلیم شفقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے کہا کہ مدارس حکومتی فیصلے کی پابندی کریں گے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مساجد پر این سی او سی کی جانب سے کوئی پابندی نہیں لگائی گئی، لہذا مساجد میں قرآن کریم اور حدیث کا درس معمول کے مطابق ہوگا۔

وفاقی وزیر تعلیم کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ تمام اداروں کے ہاسٹلز میں 35 فیصد طلبہ کو رہنے کی اجازت ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل تعلیمی اداروں کی بندش پر خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر کے طالب علموں نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے قوم کے بچے تباہ ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں