103

مدینہ منورہ پہنچنے پر وزیراعظم کی بغیر جوتوں کے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

وزیراعظم عمران خان روضہ رسول صلی اللہ علی والہ وسلم پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

مدینہ ائیرپورٹ پر وزیرِ اعظم کا استقبال گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔

اس دوران وزیراعظم ہاؤس کے آفیشل اکاؤنٹ سے تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدینہ ائیرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے وزیراعظم نے جوتے نہیں پہن رکھے اور وہ وفد کے ساتھ بغیر جوتوں کے ہی جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان جوتے اتار  کر مدینہ کی سرزمین پر  قدم رکھا ہے جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں بغیر جوتوں کے آنا نبی ﷺ کے احترام میں تھا۔


Ch Fawad Hussain@fawadchaudhryسرکار دو عالم محمد مصطفی ﷺ کے دربار میں غلام کی حاضری ادب کا قرینہ کہ جوتے پہننے کی جسارت دربارِ مصطفیࣿ ﷺ میں تو کیا ان کے شہر میں بھی نہیں ۔۔۔ کہ ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں ۔۔۔5:48 PM · May 8, 20218.9K494Share this Tweet

 انہوں نے لکھا کہ سرکار دو عالم محمد مصطفیٰ ﷺ کے دربار میں غلام کی حاضری ادب کا قرینہ کہ جوتے پہننے کی جسارت دربارِ مصطفیٰ ﷺ میں تو کیا ان کے شہر میں بھی نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں