402

محرم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں: IG کے پی کے

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خوا ثناء اللّٰہ عباسی کہتے ہیں کہ محرم الحرام کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔

پشاور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں آئی جی خیبر پختون خوا ثناء اللّٰہ عباسی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے 7 اضلاع انتہائی حساس اور 7 اضلاع حساس ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان ریجنز حساس ترین قرار دیے گئے ہیں۔

آئی جی خیبر پختون خوا نے بیان میں کہا ہے کہ 35 ہزار سے زائد اہلکار محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

ثناء اللّٰہ عباسی نے کہا کہ علماء اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر امن کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا پولیس کے ساتھ خود بھی پر اعتماد ہوں، پولیس کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

آئی جی پی خیبر پختون خوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ تخریب کاری کی کسی بھی کوشش کو پوری قوت کے ساتھ ختم کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں