68

مارے گئے ڈاکو اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھے ڈاکٹر مسعود بنگش ، ایس ایس پی لاڑکانہ

لاڑکانہ:(الشامی نیوز) سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں انتہائی مطلوب 6 ڈاکو پولیس مقابلے میں 6 مارے گئے۔ مارے گئے ڈاکو اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھے

مبینہ پولیس مقابلہ لاڑکانہ میں کچے کے علاقے میں ہوا اور مارے گئے ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 اینٹی کرافٹ گنز، 4 جی، 3 جی اور ایک راکٹ لانچر برآمد ہوا۔

ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو پٹھان ناریجو اور اقبال ناریجو پر 10، 10 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ ڈاکوؤں کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ پولیس مقابلہ بعد میں بھی جاری رہا۔

گزشتہ ماہ بھی 20 سے زائد مقدمات میں مطلوب ڈاکو دیدار عرف دیدو مارا گیا تھا۔ جس پر 10 لاکھ روپے کا انعام تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں